بھارتی شائقین پاکستانی فتح کی تاب نہ لاسکے ، میچ ختم ہو نے سے قبل حیران کن کام کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 24, 2021 | 23:35:PM
ٹی ٹونٹی ،ورلڈ کپ،سے ،متعلق ،اہم خبر
کیپشن: بھارتی شائقین واپس جا رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملادیا ۔ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر تاریخ رقم کردی۔بھارتی شائقین پاکستان کی فتح کی تاب نہ لاسکے اور میچ ختم ہو نے سے قبل ہی گراونڈچھوڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 151رنز بنائے ۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی57اور رشاب پنٹ 39رنز بنا کر نمایا ں رہے ۔رویندراجدیجہ نے 13جبکہ سوریا کمار یادیو نے 11رنز بنائے ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی نئی غیر مہذب تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کر دیا

بھارتی تماشائیوں نے 16ویں اوور کے بعد اپنی ٹیم سے مایوس ہوکر سٹیڈیم چھوڑنا شروع کیا ۔بھارتی شائقین کے گراونڈ چھوڑنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔جس میں بھارتی تماشائیوں کو باہر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ہار کے ساتھ ہی سو شل میڈیاپر انڈین ٹیم کےکھلاڑیوں کیخلاف میمز کا طو فان