اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی ،کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ،گزشتہ سماعت کے دوران وکیل صفائی سلمان صفدر نے حتمی دلائل مکمل کیے تھے۔
کل کی سماعت میں پراسکیوشن اور وکلا صفائی جواب الجواب دیں گے،پراسکیوشن ٹیم کی جانب سے بلال بٹ اور شہروز گیلانی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل قوسین فیصل مفتی ،سلمان صفدر ،ظہیر عباسی چوہدری اور عثمان گل و دیگر کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فاسٹ باولر محمد موسیٰ کا کارنامہ، قائداعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک