فاسٹ باولر محمد موسیٰ کا کارنامہ، قائداعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک

Nov 26, 2025 | 19:46:PM
فاسٹ باولر محمد موسیٰ کا کارنامہ، قائداعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اسلام آباد ریجن کے فاسٹ باولر  محمد  موسیٰ  نے قائداعظم  ٹرافی 26-2025  میں  ڈبل ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ  رقم کردی۔

 قائداعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں  ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلےگئے میچ میں  محمد موسیٰ نے  پشاور کے خلاف 4 گیندوں پر 4  وکٹیں حاصل کیں،محمد موسیٰ کی یہ شاندار کارکردگی گزشتہ 10 سال میں  قائداعظم ٹرافی کی پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک ہے۔

محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

محمد موسیٰ کی شاندار بولنگ کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کے خلاف  اننگز  اور 77  رنز  سے فتح حاصل کی اور  قائداعظم ٹرافی میں اپنے سفر کا اختتام بہتر کارکردگی کے ساتھ کیا،خیال رہےکہ سیالکوٹ اور کراچی بلو کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ریلوے کا لگژری سفر، کرایوں میں بڑی کمی کردی