پاکستان ریلوے کا لگژری سفر، کرایوں میں بڑی کمی کردی

Nov 26, 2025 | 19:37:PM
پاکستان ریلوے کا لگژری سفر، کرایوں میں بڑی کمی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید احمد سید) پاکستان ریلوے نے لگژری سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں واضح کمی کردی،لگژری سیلون کے کرایہ میں کمی کے بعد شہری اب وزیر ریلوے کے  سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے ۔ 
 ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ  پاکستان ریلویز کا لگژری سفر اب کرایوں میں واضح کمی کے ساتھ ہوگا کیونکہ لگژری سیلون کے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری اب وزیر ریلوے کے  سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے، کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سکوں کا کرایہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا اور  کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ صرف 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

‏شہری بکنگ کے لئے  04299201741 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ خبردار!بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اب جیل جائیگا، لگژری سیلون کے کرائے میں بھی کمی