خبردار!بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اب جیل جائیگا، لگژری سیلون کے کرائے میں بھی کمی

Nov 26, 2025 | 18:26:PM
خبردار!بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اب جیل جائیگا، لگژری سیلون کے کرائے میں بھی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے،اسلام آباد میں اپنی زیرِ صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے نے یہ بات کہی, اجلاس میں آئی جی ریلوے، ایس پی ریلوے پنڈی ڈویژن اور ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 اجلاس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی ہے,اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔

ریلوے پولیس حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، ریلوے اراضی پر برسوں پرانی تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے، ریلوے کی زمین کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا پاکستان ریلوے نے وزیر ریلوے لگژری سیلون کا کرایہ کم کر دیا ہے،مسافر اب وزیر ریلوے کے سیلون میں سہولیات کے ساتھ آرام دہ سفر کر سکیں گے،کراچی تا راولپنڈی وزیر ریلوے سیلون کا کرایہ 4 لاکھ سے کم کر کے ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا،کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا،اسی طرح لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ ایک لاکھ سے کم کر کے 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب موسم سرما کے لئے پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں،ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل  15 اپریل 2026 تک رہے گا، جاری کئے گئے نئے شیڈول میں نو ٹرینوں کے عارضی اسٹاپ ختم کر کے ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں۔

پاکستان ریلوے Pakistan railway کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے اب ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی، عوام ایکسپریس کراچی سے پشاور کے لئے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے اب 7 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی اور شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے اب 7 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سائمن ہارمر نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا