سائمن ہارمر نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Nov 26, 2025 | 16:25:PM
سائمن ہارمر نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقی آف اسپنر سائمن ہارمر نے فاسٹ باولر ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گوہاٹی ٹیسٹ کی آخری اننگز میں بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے سائمن ہارمر بھارت میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقی باولر بن گئے۔

انہوں نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں جبکہ دو میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی بھارت میں وکٹوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل ڈیل اسٹین 26 وکٹوں کے ساتھ بھارت میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقی بولر تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو 25 سال بعد بھارت میں وائٹ واش کیا ہے۔ سائمن ہارمر کو 17 وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا