نوجوان کھلاڑی کی گراؤنڈ میں المناک موت،کھیلوں کی سرگرمیاں3 دن کیلئے معطل

Nov 26, 2025 | 19:15:PM
نوجوان کھلاڑی کی گراؤنڈ میں المناک موت،کھیلوں کی سرگرمیاں3 دن کیلئے معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں 16 سالہ قومی باسکٹ بال کھلاڑی ہاردک راٹھی کی پریکٹس کے دوران پول گرنے سے موت واقع ہو گئی۔ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے والے اس افسوسناک واقعے نے ریاست بھر میں سوگ کی فضا پیدا کردی اور کھیلوں کے انفراسٹرکچر پر سوالات اٹھا دیئے۔ ریاست بھر میں تمام اسپورٹس فیسٹیولز اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو تین دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا  گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق ہریانہ کے ضلع روہتک میں منگل کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں صرف 16 سالہ قومی سطح کے باسکٹ بال کھلاڑی ہاردک راٹھی پریکٹس کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔ یہ حادثہ ایک مقامی گراؤنڈ میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو قریبی سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہاردک راٹھی اکیلے ہی باسکٹ بال کی پریکٹس کر رہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ باسکٹ ہوپ پر لٹکنے کی کوشش کر رہے تھے جب اچانک لوہے کا پول غیرمتوازن ہو کر ان کے اوپر آ گرا۔ پول کے گرنے کا زور اس قدر شدید تھا کہ وہ سیدھا ان کے سینے پر آن گرا، جس سے وہ چند لمحوں کے لیے نیچے دبے رہے۔قریب ہی کھیلنے والے دیگر بچے اور نوجوان فوری طور پر ان کی جانب دوڑے اور بھاری پول کو اٹھا کر انہیں نکالا، لیکن ہاردک کی حالت تب تک تشویشناک ہوچکی تھی۔  انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

ٗIn this country, if you are not playing cricket, you are on your own. The infrastructure in non-cricketing sports is a killing agent. You are plain lucky if  you

 survive. A young, talented life lost in Basketball court in Rohtak Haryana. Rest in peace, Hardik Rathi ???????? pic.twitter.com/Uqc6FmRuVo

— Piyush Rai (@Benarasiyaa) November 26, 2025
اس المناک حادثے کے بعد ہریانہ اولمپک ایسوسی ایشن نے ریاست بھر میں تمام اسپورٹس فیسٹیولز اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو تین دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ اس نوجوان کھلاڑی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لاکھن مجرا (Lakhan Majra)کے ایک کورٹ میں پیش آیا۔ مقامی لوگوں اور پڑوسیوں نے بتایا کہ ہاردک راٹھی قومی ٹیم کے لیے منتخب ہو چکے تھے اور حال ہی میں ایک تربیتی کیمپ سے واپس آئے تھے۔ہاردک کے والد سندیپ راٹھی نے اپنے دونوں بیٹوں  ہاردک اور اس کے چھوٹے بھائی  کو ایک اسپورٹس کلب میں داخل کروایا تھا تاکہ وہ باقاعدگی سے ٹریننگ حاصل کر سکیں۔ خاندان کے مطابق ہاردک نہایت ذہین، محنتی اور باسکٹ بال کے شوق میں ہمہ وقت مصروف رہتے تھے۔پولیس نے اس حادثے کے بعد کیس درج کر لیا ہے اور بتایا کہ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ہاردک کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا