پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نےقومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو4 اکتوبرکے احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر تے ہوئےان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں میں پنجابی زبان کوفروغ دینے کا فیصلہ
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔