سرکاری سکولوں میں پنجابی زبان کوفروغ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض )سکولوں میں پنجابی زبان کوفروغ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
پنجاب حکومت نے سکولوں میں پنجابی بول چال کے فروغ پر زور دیتے ہوئے تمام سرکاری سکولوں میں باادب اور شائستہ پنجابی سکھانے کی ہدایت کردی۔
طلبہ کو’’تُسی‘‘ اور’’اَسی‘‘ جیسے مؤدبانہ الفاظ کے استعمال کی تلقین جبکہ غیر رسمی پنجابی الفاظ کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
جنوبی و شمالی پنجاب میں سرائیکی اور پوٹھوہاری زبان کے فروغ کی ہدایت کرتے ہوئے ہیڈ ٹیچرز کو طلبہ کیلئے مقامی زبان میںسرگرمیاں منعقد کرنے کا حکم بھی دیدیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی، فی یونٹ کتنی کمی ہوگی؟
سکولوں کو طلبہ کی پنجابی یا مقامی زبان میں گفتگو کی ویڈیوز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ تمام ویڈیوز سرکاری سی ای اوز گروپ میں شیئر کی جائیں۔
سکول سربراہان سے اس حوالے سے حکم پرعملدرآمد رکی پورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔