قطر ائیر ویز دنیا کی بہترین ائیر لائن قرار، 5سال بعد دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئی

Nov 26, 2025 | 10:02:AM
قطر ائیر ویز دنیا کی بہترین ائیر لائن قرار، 5سال بعد دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک)قطر ائیر ویز دنیا کی بہترین ائیر لائن قرار، 5سال بعد دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئی۔

فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے 2025کے لیے دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی سالانہ درجہ بندی جاری کر دی۔ 

دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی درجہ بندی میں ہر ایئر لائن کو 10 میں سے نمبر دیے گئے۔ ائیر لائنز کے اسکور وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کے اعتبار سے برابر وزن کے حامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:کراچی ، ایک ماہ میں کتنے ہزار چالان ہوئے ؟  جرمانوں نے ہوش اڑا دئیے

قطر ائیر ویز کو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر دنیا کی بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔