مریم نواز نے عمران خان کے لانگ مارچ کو ناکام ترین لانگ مارچ قراردیدیا

Nov 26, 2022 | 19:27:PM
مریم نواز، عمران خان، لانگ مارچ، ناکام ترین لانگ مارچ، قرار،
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے لانگ مارچ کو ناکام ترین لانگ مارچ قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا9 سالہ پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔ان کاکہناتھا کہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،9 ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار