اے ایمان والو، اللہ سے ڈرو،تقویٰ اختیار کرو اور عہد کی پاسداری کرو:خطبہ حج
امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہنا تھا اے اللہ ہمارے گناہ معاف فرما، یااللہ مسلمانوں کے حالات کو بہتر کر دے،جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری اللہ نے ان سے نعمتیں چھین لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی نے خطبہ حج کی سعادت حاصل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، اے ایمان والو! اللہ ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، عہد کی پاسداری کرو۔
امام مسجد نبوی ڈاکٹر شیخ علی الحذیقی نے خطبہ حج دیا کہ کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہرایا جائے، رب کے سوا کسی غیر کی عبادت مت کرنا، توحید پر عملدرآمد اہل ایمان کا خاصا ہے، ایمان والوں کے سامنے اللہ کی آیات پیش کی جائیں تو ان کے دل نرم پڑ جاتے ہیں۔
خطبہ میں کہا گیا کہ نبی اکرم ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں، نبی اکرم ﷺ خاتم النبین ہیں، مسلمانوں کو ہر مصیبت میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، صبر کرنے والوں کیلئے اللہ تعالیٰ نے اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھائیں، جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ اور بندے کا تعلق نجات کا ذریعہ ہے، اے ایمان والو، اپنے رب کے ساتھ جڑے رہو، حج کے دوران کسی قسم کے لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنا چاہئے، کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس سے وحدت کو نقصان پہنچے۔
امام مسجد نبوی ڈاکٹر شیخ علی الحذیقی نے کہا کہ قیامت کا منظر خوفناک ہے،اس دن ہرلمحہ رک جائے گا، ہمیں چاہیے قیامت کے روز کی تیاری کریں،بےشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑاہوگا،اس دن اللہ کا عذاب شدیدہوگا،قیامت آئے گی اس میں شک کی کوئی بات نہیں،جو اللہ کے ساتھ شرک کرتاہےگویاوہ آسمان سے گھاٹی میں گرگیا۔
ڈاکٹر شیخ علی الحذیفی نے کہا کہ ہمیشہ سچ بولیں اور غلط بیانی سے گریز کریں، بدعت اور غیبت سے دور رہو، حجاج عرفات سے فارغ ہونے کے بعد منیٰ تشریف لے جائیں گے، حجاج کرام مناسک بہترین انداز میں ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ حجاج کرام ہر لمحہ مغفرت کی دعا کرتے رہیں، اللہ تعالیٰ کے ذکر اور عبادات میں مصروف رہیں، نماز قائم کریں، اللہ تعالیٰ ہی دعائیں قبول کرنے والا ہے۔
خطیب مسجد نبویؐ نے خطبہ میں کہا کہ اے اللہ ہمارے گناہ معاف فرما، یااللہ مسلمانوں کے حالات کو بہتر کر دے، اللہ تعالیٰ ہمارے اعمال قبول فرمائے، اے اللہ مسلمانوں کو ہدایت عطا فرما۔