مورو میں احتجاج کے نام پر شرپسندی،دشمن ملک کے کہنے پر کاروائیاں ہوئیں،شرجیل میمن 

May 26, 2025 | 19:04:PM
مورو میں احتجاج کے نام پر شرپسندی،دشمن ملک کے کہنے پر کاروائیاں ہوئیں،شرجیل میمن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 20مئی کو مورو میں احتجاج کے نام پر شرپسندی کی گئی،مورو میں شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا،شفیع برفت  گروپ سندھ میں اہم تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہا ہے، شرپسندوں نے وزیرداخلہ سندھ کے گھر پر بھی حملہ کیا، یہ جماعت دشمن ملک کے کہنے پر کاروائیاں کر رہی ہے، ان کو بھارت میں بہت پذیرائی ملی ،انہوں نے جھوٹا بیانیہ بنایا کہ پولیس میت نہیں دے رہی ۔

شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں نے اسپتال میں بھی توڑ پھوڑ اور تشدد کیا، مورو کے احتجاج کے دوران مرنے والوں کو مظاہرین کی گولیاں لگی تھیں، حکومت اور پولیس پر لاشیں نہ دینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، پولیس کے ڈی ایس پی کو مارا گیا،پولیس اہلکاروں کے سر پھاڑے گئے ،حملہ کرنے والے لوگ نقاب پوش تھے ،کچھ ایسے لوگ تھے جن کے پاس دھماکہ خیز مواد تھا ،دھماکہ خیز مواد سے ٹینکرز کو آگ لگا دی گئی ،اسی دھماکہ خیز مواد سے ضیاءالحسن لنجار کے گھر کو جلایا ،ان کے پاس کیمیکل تھا جس سے دیواروں کو آگ لگی ،ایسی وڈیوز بھی موجود ہیں جو سندھی نہیں بول رہے تھے،مظاہرین میں غیر مقامی اور غیر ملکی لوگ بھی شامل تھے۔

سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جھوٹا بیانیہ بنایا کہ پولیس میت نہیں دے رہی ،پولیس نے ورثاء کو کہا کہ میت لے کر تدفین کریں، لیکن ورثاء نے میت لینے سے انکار کیا ،نیاز کالانی نے شفیع برفت گروپ کو کہا کہ وہ پر تشدد سیاست نہیں کرتے ،نیاز کالانی نے ان کو کہا کہ ہم آپ  کی دعوت کو مسترد کرتے ہیں،انہوں نے بولا مہینہ لگ جائے ہم لاش نہیں لیں گے،آئی جی اور ڈی آئی جی کو ہٹائیں، حکومت نے وکیلوں کا ایک وفد بھیجا ،کچھ مذہبی علماء کو بھیجا ،انہوں نے پھر بھی لاش لینے سے انکار کیا ،عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ورثاء لاش نہیں لے رہے،تو لاش کو سماجی کارکنوں کی موجودگی میں میت کو دفنایا جائے،حکومت سندھ نے سماجی کارکن کے ذریعے میت کو دفنایا ،ان کو بھارت میں بہت پذیرائی ملی ۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہ کہ انہوں نے ریل کی پٹڑیاں اڑائی ہیں ،مختلف اوقات میں دھماکے کیئے ہیں،حکومت نے ماضی میں ان کو گرفتار بھی کیا ہے،پولیس نے ان لوگوں کو گرفتار کیا جنہوں نے گھر جلایا ،گھر جلانے والے لوگوں کی وڈیوز موجود ہیں،یہ جماعت دشمن ملک کے کہنے پر کاروائیاں کر رہی ہے، سندھ کی روایت ہی نہیں ہے گھروں میں گھس کر جلائیں،انہوں نے بھارت کو مواد مہیا کیا ،سندھ کے لوگ پر امن لوگ ہیں ،کینالوں کا مسئلہ پیپلز پارٹی نے حل کیا ،معصوم لوگوں کو برین واش کرکے استعمال کیا جا رہا ہے ،ایس ایس پی کو ہٹانا انتظامی مسئلہ تھا،ایس ایس پی کی کوتاہی تھی اس کو ہٹایا گی،

انہوں نے کہا میں قادر مگسی سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنی کال واپس لیں۔ میں اپیل کرتا ہوں کہ لاش کے بارے میں ورثاء سے بات کریں،اگر ورثاء دوبارہ لاش دفنانا چاہتے ہیں تو حکومت سے بات کریں،نیاز کالانی ریاض چانڈیو اور دیگر رہنماؤں کو بھی کہا گیا کہ وہ ورثاء سے بات کریں،ڈاکٹر قادر مگسی کو بھی یہ بتایا گیا کہ حکومت لاش نہیں دے رہی،لاش نہ دینا والا بیانیہ غلط ہے۔ شرجیل میمن نے کہاانڈین چینلز نے وزیر داخلہ کے گھر کو جلانے  کے واقعے کو نمایاں دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا ایران پہنچنے پر پرتپاک استقبال،ایرانی صدر کے استقبالیہ میں آرمی چیف کے ہمراہ شرکت