وزیرِ اعظم کا ایران پہنچنے پر پرتپاک استقبال،ایرانی صدر کے استقبالیہ میں آرمی چیف کے ہمراہ شرکت

May 26, 2025 | 18:37:PM
 وزیرِ اعظم کا ایران پہنچنے پر پرتپاک استقبال،ایرانی صدر کے استقبالیہ میں آرمی چیف کے ہمراہ شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے. مہرآباد ائیر پورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا. 

تفصیلات کے مطابق ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی. نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر, وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی, وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڈ اور معاون خصوصی وزیر اعظم سید طارق فاطمی دورہءِ ایران میں وزیرِ اعظم کے ساتھ وفد میں شامل ہیں.

وزیراعظم شہبازشریف کی سعدآباد محل آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم کااستقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف کو سعد آباد محل میں  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  اور  فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد میں شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کریں گے جہاں دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی امور پر گفتگو ہوگی. وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے.

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے سندھ کی اہم شخصیات کی ملاقات