عازمینِ حج کے لیے ’’پاک حج ایپ‘‘ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عازمینِ حج کے لیے ’’پاک حج ایپ‘‘ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا گیا۔
وزارت مذہبی امور نے حج 2026: ڈیجیٹل طبی ریکارڈ جمع کرانا لازمی قرار، دے دیا۔
1 لاکھ 19 ہزار عازمین کو صحت کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جمعہ تک میڈیکل معلومات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی ہدایات کے تحت عازمین حج کا طبی ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔
آج وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ ذیابیطس، بلڈ پریشر، دمہ سمیت بیماریوں کی تفصیل لازمی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ’’پاک حج ایپ‘‘ کو ون ونڈو آپریشن پورٹل میں تبدیل کر دیا گیا۔ حج ویزہ پرنٹ کرنے کا براہِ راست لنک ایپ میں فعال کئے گئے ہیں۔ عازمین اپنی پروازوں کا شیڈول بھی ایپ پر دیکھ سکیں گے۔
عازمین کو ایپ سے منسلک رہنے اور پروفائل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی پر ایرانی میزائل حملہ، پاکستانی سمیت تین سویلین افراد مارے گئے، تین زخمی