ربڑی فالودہ بنانے کی آسان ترکیب

Mar 26, 2026 | 14:08:PM
ربڑی فالودہ بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ربڑی فالودہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: دودھ ڈیڑھ لیٹر، چینی آدھا کپ، فالودہ سویاں ایک کپ (اُبلی ہوئی)، تخم بالنگا ۲؍ بڑے چمچے (بھگوئے ہوئے)، روز سیرپ آدھا کپ، آئس کریم حسب ِ ضرورت، الائچی اور میوے حسب ِ پسند۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے دودھ کو پکا کر خوب گاڑھا کرلیں، یہاں تک کہ ربڑی جیسی شکل اختیار کرلے۔

 اب اس میں چینی اور الائچی شامل کرکے ٹھنڈا ہونے دیں۔

 سرونگ کلئے، گلاس میں پہلے سویاں، پھر تخمِ بالنگا، روز سیرپ اور ربڑی کی تہہ لگائیں اور اوپر سے آئس کریم اور میوہ ڈال کر ٹھنڈا ٹھنڈا دسترخوان پر پیش کریں۔