معروف بھارتی اداکارہ کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

Mar 26, 2023 | 18:54:PM
معروف بھارتی اداکارہ کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد
کیپشن: اداکارہ اکانکشا دوبے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی بھوجپوری اداکارہ اکانکشا دوبے کی اترپردیش کے ایک ہوٹل کے کمرے میں لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوجپوری شوبز انڈسٹری میں ماڈل سے اداکاری میں قدم رکھنے اور اپنی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی نوجوان فنکارہ اکانکشا دوبے کی لاش اتوار کو وارانسی کے ایک ہوٹل میں چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔
بھوجپوری فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اکانکشا کی انسٹاگرام پر بھی فالوونگز بہت زیادہ تھیں اور ان کی ویڈیوز کے ویوز کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا کیس لگتا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش کے قریب سے خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ ہوٹل کے کیمروں اور مہمانوں کے رجسٹرز سے اداکارہ سے ملنے کیلئے آنے والوں کا ریکارڈ جمع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوسراٹی 20 ؛افغانستان کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی