متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو ڈیفینس وارننگ کے  غلط الرٹ مل گئے

Jun 26, 2026 | 21:25:PM
 متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو ڈیفینس وارننگ کے  غلط الرٹ مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے  پیشگی ڈیفینس  وارننگ سسٹم میں خرابی کے باعث شہریوں کو غلط وارننگ پیغامات بھیج دیئے گئے۔ بعد میں حکام نے بتایا کہ یہ ڈیفینس الرٹ سسٹم میں خرابی کے باعث شہریوں کو بھیجے گئے۔ اب سسٹم میں خرابی دور کر دی گئی ہے۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے  حکام نے بتایا ہے کہ کسی حملے کی پیشگی  دفاعی وارننگ دینے والے سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو غلط الرٹس ارسال ہوئے۔

اماراتی کےحکام نے بتایا کہ سسٹم میں ٹیکنیکل خرابی کو فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے اور اب سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غلط وارننگ پر مبنی  پیغامات ملنے پر  تشویش  میں مبتلا نہ ہوں  اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات اور ہدایات پر اعتماد کریں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:    پاکستان کی کوشش سے مزید 22 ایرانی اہلکار رہا ہو گئے، اسحاق ڈار کا انکشاف