پاکستان کی کوشش سے مزید 22 ایرانی اہلکار رہا ہو گئے، اسحاق ڈار کا انکشاف

Jun 26, 2026 | 20:05:PM
  پاکستان کی کوشش سے مزید 22 ایرانی اہلکار رہا ہو گئے، اسحاق ڈار کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان کی کوشیشوں سے امریکہ کی جانب سے روکے گئے مزید بائیس ایرانی عملہ کے اہلکار رہا ہو گئے۔ ایرانی بحری جہاز کے عملہ کے 22 اہلکاروں کی اس رہائی کو پاکستان کی ایک اور کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی بحری جہاز کے عملہ کے ارکان کی رہائی کی تفصیلات پوسٹ کر دیں۔

اسحاق ڈار نے لکھا،  مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے روکے گئے جہاز لینور/ڈیوینا (Lenore/Davina) کے بائیس (22) ایرانی عملے کے ارکان آج دوپہر بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا،  پاکستان میں ایرانی سفارتی مشنز کے ساتھ قریبی تعاون سے ان کی جلد از جلد اور محفوظ طریقے سے اپنے وطن واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔  اس پورے عمل کے دوران ہمارا امریکی اور ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار رہا۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران یہ ایرانی عملے کے ارکان کا چوتھا گروپ ہے جس کی وطن واپسی پاکستان نے سہولت کاری سے ممکن بنائی ہے۔

اسحاق ڈٓر نے کہا،  آج کے 22 افراد سمیت اب تک ستر (70) سے زائد ایرانی بھائیوں کی پاکستانی سرزمین کے ذریعے اپنے وطن واپسی میں معاونت کی جا چکی ہے۔  میں ایرانی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ میں وزارتِ خارجہ ٹیم اور تمام پاکستانی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، انتھک محنت اور عزم کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کی بدولت ہمارے ایرانی بھائیوں کی محفوظ، ہموار اور بروقت وطن واپسی کو یقینی بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 7 کارکن مارنے کا دعویٰ