اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 7 کارکن مارنے کا دعویٰ

Jun 26, 2026 | 19:45:PM
 اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 7 کارکن مارنے کا دعویٰ
کیپشن: جنوبی لبنان میں ایک عمارت پر اسرائیلی ائیر فورس کے میزائل حملے کے فوراً بعد غبار اور دھویں کا گولہ ہوا میں اٹھ رہا ہے۔  یہ سکرین شوٹ ایک پر اسرائیلی فوج کی پوست کی ہوئی ایک ویڈیو سے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل کی فوج نے لبنان کے جنوبی  حصہ میں اسرائیل کے بنائے ہوئے بفر زون کے قریب  حزب اللہ کے 7 کارکنوں کو ہلاک کر دیا۔
اسرائیل کی فوج نے آج جمعہ کے روز  سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہتھیار لے جانے والے حزب اللہ کے سات کارکنوں کو حملہ کر کے مار دیاہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے آج صبح جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے سات کارکنوں کو مار دیا، جب وہ اسرائیل کے  بنائے ہوئے بفر زون کے قریب ہتھیاروں کی نقل و حمل کی نشاندہی کر رہے تھے۔ 

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے کارکنوں کو منزالہ گاؤں کے قریب ایگوز کمانڈو یونٹ کے دستوں نے ہتھیاروں کو ایک عمارت میں منتقل کرتے ہوئے دیکھا جو " اور اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کی تیاری کے لیے اور ایک جنگی اور مشاہداتی چوکی کے طور پر استعمال کی جاتی ہے" ۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس "پوسٹ پرحزب اللہ کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اس کے اندر ہتھیاروں کی موجودگی اسرائیلی فوجیوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھی۔"

اس واقعہ پر حزب اللہ کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے: روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ