سونے کی قیمت میں فی تولہ 900 روپے کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کے باعث پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کمی سے 2313 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے ،جس کے بعد پاکستان میں ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپےپرکا ہوگیا،10 گرام سونا 771 روپے کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے پر آ گیا جبکہ ایک تولہ چاندی 2850 روپے پر ہی برقرار ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی راز فاش کرنے والے جولین اسانج رہائی کے بعد آبائی شہر پہنچ گئے