دبئی میں آصف زرداری کی نواز شریف سے ملاقات, الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی معاملات پر گفتگو

Jun 26, 2023 | 22:00:PM
دبئی میں آصف زرداری کی نواز شریف سے ملاقات, الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی معاملات پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی، الیکشن میں سیٹ اڈجسٹمنٹ سمیت دیگر سیاسی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دوبئی میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی، سیاسی قائدین کی ملاقات کیلئے عشائیہ کا اہتمام سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کیا گیا، آصف علی زرداری اور نواز شریف عشائیہ میں ساتھ تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زرداری، شریف ملاقات میں آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان عشائیہ کے بعد ملاقات کا ایک اور طویل سیشن متوقع ہے، جس میں دونوں قائدین الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کریں گے۔ 

واضح رہے کہ دوپہر کو دبئی میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔