دبئی میں سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

Jun 26, 2023 | 21:13:PM
دبئی میں سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا، سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر طویل بیٹھکیں جاری ہیں، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملاقات کی، سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات میں مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزرٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو ابتک کا بڑا جھٹکا، وزیرآباد میں کپتان کیساتھ گولی کھانے والا رہنما بھی ساتھ چھوڑ گیا

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور لیگی قیادت کے درمیان آج رات پھر سے ملاقات کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ابوظبی میں خصوصی ملاقاتیں جاری ہیں۔