بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، 16 ملازمین زخمی

Jul 26, 2026 | 11:36:AM
بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، 16 ملازمین زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ کی ریپڈ بس سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے کھائی میں جاگری،بس میں یونیورسٹی کے 19 ملازمین سوار تھے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کےمطابق حادثےمیں معجزانہ طورپرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے میں 16 ملازمین زخمی ہوئے،جنہیں مانسہرہ ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیاگیا،علاج کےبعدتمام زخمیوں کوہسپتال سےڈسچارج کردیا گیا۔

ڈرائیور کےمطابق سامنے سے آنےوالی گاڑی کوبچاتے ہوئےسڑک پر پھسلن کے باعث بس بےقابو ہوئی اورکھائی میں جاگری۔

ترجمان کےمطابق یونیورسٹی کے ملازمین ذاتی ٹور پر ناران،کاغان گئےتھے،جبکہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ زخمی ملازمین کی دیکھ بھال اور نگہداشت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم