خطرناک ڈکیت کو تفتیش کیلئے لے جاتے ہوئےپولیس پر حملہ،ملزم جیدی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

Jul 26, 2025 | 21:07:PM
 خطرناک ڈکیت کو تفتیش کیلئے لے جاتے ہوئےپولیس پر حملہ،ملزم جیدی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راجہ وقار)جہلم کی تحصیل پنڈادانخان میں سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ،مشہور خطرناک ڈکیت جاوید اقبال عرف جیدی کے مسلحہ ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لئے حملہ کر دیا ۔ساتھیوں کی فائرنگ سے  ملزم  شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مارا  گیا۔
سی سی ڈی ترجمان  کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈادانخان میں مشہور خطرناک ڈکیت جاوید اقبال عرف جیدی کو تفتیش کے سلسلے میں لے جایا جا رہا تھا ، کہ ملزم کے مسلحہ ساتھیوں نے ملزم جیدی کو چھڑانے کے لئے حملہ کر دیا ،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کی سر پر گولی لگی خوش قسمتی سے بلٹ پروف ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہا ،جبکہ جاوید اقبال عرف جیدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ،جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا ۔ ملزم جاوید اقبال عرف جیدی چوری ،ڈکیتی ،قبضہ اور قتل جیسی وارداتوں میں ملوث تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:  پشاور ،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 9 ملزمان گرفتار