پشاور ،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

Jul 26, 2025 | 18:56:PM
 پشاور ،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 9 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے پشاور زون نےحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار  کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس میں گرفتار  کئے گئے 9 ملزمان میں محمد حمزہ خان ، محمد یٰسین ، امداد اللہ اور دانش جمیل ،موصم ، محمد ابرار، ذاکر علی،  محمد علی اور حق نواز  کا نام شامل ہے۔ملزمان کو پشاور ، نوشہرہ ، مردان اور لوئر دیر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔چھاپہ میں ملزمان سے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد  کر لی گئی، جن میں مجموعی طور 34 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے اور غیر ملکی کرنسی کی مد میں 9300 سعودی ریال ، 500 اماراتی درہم ،  1250 قطری ریال  اور 750 افغانی بھی برآمد ہوئے ۔ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لئےگئے ۔ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکڑ دادی کا انتقال ،51پوتے پوتیاں،122 پرپوتے پرپوتیاں اور  چوتھی نسل کے 22 بچے سوگوار