سانحہ نو مئی کے دو مقدمات کا ٹرائل حتمی مراحلہ میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سانحہ نو مئی تھانہ شادمان نذر آتش سمیت دو مقدمات کا ٹرائل حتمی مراحلہ میں داخل ہو گیا، تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 4 سرکاری گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی گئی۔
جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 8 گواہان سے جرح کی گئی، ملزمان کے وکلاء نے 12 گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی، عدالت نے جیل ٹرائل کی مزید کارروائی 28 جولائی سوموار تک ملتوی کر دی۔
آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران اور 9 مئی سازش کے گواہوں پر جرح ہوگئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق تھانہ شادمان نذرآتش کیس سمیت دو مقدمات کا ٹرائل حتمی مرحلہ میں داخل یو گیا، دو مقدمات کا فیصلہ آئندہ ہفتے میں سنا دیا جائے گا۔
مقدمہ 103/23 تھانہ سرور روڑ پولیس کی گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل ہے، سپریم کورٹ نے نو مئی مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت 26 ملزمان کا ٹرائل جاری ہے۔
تھانہ شادمان کیس میں 14 ملزمان ضمانت کے بعد اشتہاری ہو چکے ہیں، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان مقدمہ میں شامل ہیں, ملزمان کی جانب سے میاں تبسم، رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :سانحہ سوات میں پولیس کی سنگین غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف