سانحہ سوات میں پولیس کی سنگین غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف

Jul 26, 2025 | 19:09:PM
سانحہ سوات میں پولیس کی سنگین غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سانحہ سوات میں پولیس کی سنگین غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے، 27 جون کو واقعے کی صبح ہوٹل کے قریب پولیس گاڑی موجود تھی۔

سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہیں روکا گیا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 106 ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف 14 ایف آئی آرز پولیس نے اور باقی اسسٹنٹ کمشنرز نے درج کیں، پولیس ہوٹلوں کو حفاظتی ہدایات جاری کرنے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی، دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کی انکوائری اور متعلقہ افسران کے خلاف 60 دن میں کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سکردو میں مسلسل 5 روز بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا