سکردو میں مسلسل 5 روز بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقبال سالک) محکمہ موسمیات نے سکردو کے بارش و موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے 27 جولائی 2025 سے 31 جولائی 2025 کے دوران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔
سکردو انتظامیہ نے اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں سیلاب، در یائی کناد، شاہرا ہوں کے بند ہونے کا امکان ہے جبکہ اہم شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈ ینگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
Weather Alert 26 July 2025 Skardu by Tufail Ahmad Hasanzai on Scribd
انتظامیہ نے عوام الناس اور مسافر سیاح حضرات سے گزارش کی ہے کہ ند نالوں سے دور رہیں اوت غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پیرو: بس حادثہ، 18 افراد ہلاک، 24 زخمی