خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ٹریول ایڈوائزری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظور حسین )محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائرزی میں کہاگیاہے کہ سیاحتی علاقوں میں 21 سے29 جولائی تک فلیش فلڈز کا خطرہ ہے،اس لئے سیاح غیرضروری سفر نہ کریں۔
سیکریٹری سیاحت کے پی کے ڈاکٹرعبدالصمدکاکہناہے کہ ہم باربارکہتےہیں مگرلوگ بات نہیں مانتے، سیاح سیاحتی مقامات پر جانےسے پہلے1422 پر کال کریں،خطرناک علاقوں کا غیرضروری سفر اور دریاؤں کے کنارے جانے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنوں کی سزا معطل ،ضمانتیں منظور
ڈاکٹر عبدالصمدکے مطابق سیاح ایڈوائزری ضرور دیکھیں، سوات واقعہ ایک سبق ہے،گزشتہ روز بھی کاغان ڈولپمنٹ اتھارٹی نے500 سےزیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا، جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ سےتودہ گرنےسے سڑک بند ہوگئی تھی۔