پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی سپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سستے ترین گھر ،حکومت نےبڑی خوشخبری سنا دی ، سکیم کی منظوری
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی سپورٹس فیڈریشن پاکستان سپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی سپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
اس نوٹیفکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔ نوٹیفکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔