جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس سے متعلق صحافی کا سوال، عمران خان نے دلچسپ جواب دے دیا

Jul 26, 2023 | 12:41:PM
جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس سے متعلق صحافی کا سوال، عمران خان نے دلچسپ جواب دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نےجسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف صدراتی ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ حاضری کے موقع پر کمرہ عدالت میں  سابق وزیر اعطم  عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ، اس دوران  صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کو اپنی غلطی مانتے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں تو قاضی فائز عیسی کو جانتا بھی نہیں تھا،میری تو جسٹس فائز عیسی سے کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی،ہمیں تو ریفرنس بھیجا گیا تھا ہم نے آگے پہنچا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:غریب جائے تو جائے کہاں ؟ایل پی جی قیمت میں چوتھی بار اضافہ

صحافی نے پھر سے چیئر مین پی ٹی آئی کے پول میں گیند پھینکی اور پوچھا کہ کیا آپ کو ریفرنس اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا تھا؟صحافی کے سوال پر سابق وزیر اعظم عمران خان مسکرائے اور پھر جوابی سوال داغا کہ کیا آپ کو کسی قسم کا شک ہے؟