غریب جائے تو جائے کہاں ؟ایل پی جی قیمت میں چوتھی بار اضافہ

Jul 26, 2023 | 11:44:AM
غریب جائے تو جائے کہاں ؟ایل پی جی قیمت میں چوتھی بار اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کر دیا گیا ، فی کلو 240 روپے  کی ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی 230روپے کلو سے بڑھ کر 240روپے ہو گئی،گھریلو سلنڈر 2830 روپے ،کمرشل سلنڈر 10900 روپے کا ہوگیا،پہاڑی و دوردراز کے علاقوں میں ایل پی جی 370روپے کلو تک فروخت ہونے لگی، گھریلو سلنڈر 4130اور کمرشل سلنڈر 15890روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:500 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف
واضح رہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 177روپے کلو اور گھریلو سلنڈرکی قیمت 2092مقرر ہے ،چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کیخلاف 5اور6اگست کو ہڑتال کرینگے،خیبر سے کراچی تک گیس سپلائی بند کر دینگے،بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے ۔