حمزہ شہباز کی پیپلزپارٹی رہنما سید حسن کے گھر آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

Jan 26, 2026 | 19:13:PM
حمزہ شہباز کی پیپلزپارٹی رہنما سید حسن کے گھر آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کے گھر آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

سابق وزیراعلی پنجاب نے سید حسن مرتضی کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی، حمزہ شہباز شریف  نے مرحوم کے لئے دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

حمزہ شہباز نے کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا زندگی کا ایک بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے جس کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا اور برداشت کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام تیزی سے حاصل کر رہا ہے جبکہ ملکی معیشت کی کشتی بھی منجدھار سے نکل آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط