اپنے بچوں کومنشیات کے زہر سے بچاناہوگا: ناصراقبال خان

Jan 26, 2026 | 18:42:PM
   اپنے بچوں کومنشیات کے زہر سے بچاناہوگا: ناصراقبال خان
کیپشن: چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ناصراقبال خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ناصراقبال خان نے کہا ہے کہ دین فطرت اسلام میں ہرقسم کی منشیات کااستعمال ممنوعہ ہے۔ اپنے بچوں کومنشیات کے زہر سے بچانا اورمافیا کی گرفت کیلئے قانون کا جال بچھاناہوگا۔ منشیات کاآدم خور بھوت ہمارے بچوں کو زندہ نگل رہا ہے، اس بھوت کوبوتل میں بنداورسمندربردکرناہوگا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ڈائریکٹوریٹ کے ریجنل کمانڈر بریگیڈئیر سکندرحیات کی قیادت میں منشیات مافیا کیخلاف جاری کریک ڈاؤن اطمینان بخش ہے،ان کے منظم آپریشنز کومزید کامیاب بنانے کیلئے سنجیدہ شہر ی اپنا بھرپور تعاون کریں۔پاکستان کے فرزندان اس کاروشن مستقبل ہیں،انہیں منشیات کے اندھیروں اورانگاروں سے بچانے کیلئے معاشرے کاہرفرد اورطبقہ اپنااپنا کلیدی کردارادا کرے۔

اپنے ایک بیان میں ناصراقبال خان نے مزید کہا کہ منشیات کے استعمال،پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں ہونیوالی دلخراش اموات ہرگز حادثات نہیں بلکہ قتل عمد ہیں اور ان اموات میں ملوث ہرکردار تختہ دار کامستحق ہے۔ منشیات ”مافیا“ ہرگز قابل”معافیا“ نہیں، سخت اوربروقت سزاؤں کے بند سے منشیات کاسیلاب روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیٹوں اوربیٹیوں کومنشیات فروشوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا۔ریاست منشیات کے عادی افراد کومعاشرے کاصحتمنداورمفیدفرد بنانے کیلئے ہرسرکاری ہسپتال میں ایک وارڈ مختص اورملک بھر میں جدید بحالی مراکز تعمیر کرے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد ہمارے اپنے ہیں،انہیں دھتکارنانہیں بلکہ اپنانا ہوگا۔ان بیچاروں کی بحالی اورمعاشرے میں آبرومندانہ واپسی کیلئے عوام اپنے انفرادی اوراجتماعی رویوں کومثبت رکھیں۔جوطلبہ اورنوجوان اپنے کسی ہم جماعت یاہم عمر کومنشیات کا استعمال کرتے ہوئے دیکھیں تو انہیں سمجھانے کے ساتھ ساتھ ان کے ماں باپ اور اپنے نزدیک ترین بحالی مراکز کی انتظامیہ کوضروراطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان نگہبان پیکج کی منظوری ،صوبے بھر کے 42لاکھ مستحق خاندانوں کو کتنی رقم ملے گی؟اعلان ہوگیا