سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )مہنگا سونا مزید مہنگا ہوگیا،مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے ایک اور ریکارڈ بنا دیا، سونے کی قیمت میں آج پھر 10ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:نئی تاریخ رقم، سونے کی فی اونس قیمت 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 109 ڈالر مہنگا ہوکر 5097 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ،
یہ بھی پڑھیں:میچ کے اختتام پر گراؤنڈمیں افسوسناک واقعہ
چاندی کی قیمت بھی 627 روپے اضافے سےپہلی بار 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ، ایک تولہ چاندی کی قیمت 11 ہزار 428 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔