میکسیکو: فٹبال میچ کے بعد گراؤنڈ میں فائرنگ، 11 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )وسطی میکسیکو میں ایک فٹبال گراؤنڈ پر مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک میں بڑھتی ہوئی مجرمانہ تشدد کی تازہ مثال ہے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست گواناخواتو کے تشدد سے متاثرہ شہر سلامانکا کے علاقے لوما دے فلوریس میں ایک مقامی فٹبال میچ کے اختتام کے فوراً بعد پیش آیا۔
بلدیاتی اور ریاستی حکام کے مطابق، میچ ختم ہونے کے بعد جب لوگ میدان میں جمع تھے، اسی دوران مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
Salamanca, Guanajuato. Un ataque armado en una cancha de futbol de la comunidad Loma de Flores dejó 11 muertos y 12 heridos, confirmó el alcalde César Prieto. Autoridades municipales informaron que entre los lesionados se encuentran una mujer y un menor de edad, mientras… pic.twitter.com/li9cAYiptc
— Página Nueve (@Pagina_Nueve) January 26, 2026
سلامانکا کے میئر سیزر پریئتو نے بتایا کہ ایک مسلح گروہ میدان میں داخل ہوا اور لوگوں پر بلاامتیاز فائرنگ شروع کر دی، جس سے موقع پر ہی 10 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
ایک بیان میں میئر نے کہا کہ شہر میں مجرمانہ تشدد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور منظم جرائم پیشہ گروہ ریاستی رٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے میئر سیزر پریئتو نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم اور ریاستی حکام سے اضافی سیکیورٹی مدد کی براہِ راست اپیل کی۔
At least 11 people died in an armed attack at soccer field in central Mexico, AFP news agency reported on Sunday, citing mayor's office.https://t.co/oZbLCdAjUW pic.twitter.com/wbiWRQ9afb
— Roya News English (@RoyaNewsEnglish) January 26, 2026
’ہم اس وقت ایک نہایت سنجیدہ مرحلے سے گزر رہے ہیں، ایک سماجی بحران کا سامنا ہے، مجرمانہ گروہ ریاستی اختیار کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
ریاست گواناخواتو کے پروسیکیوٹر آفس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے ریاستی اور وفاقی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔
گواناخواتو گزشتہ برس میکسیکو میں سب سے زیادہ قتل کی وارداتوں والی ریاست رہی۔ حالیہ برسوں میں یہ علاقہ منظم جرائم کا گڑھ بن چکا ہے۔
جہاں خاص طور پر جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل اور سانتا روزا دے لیما کارٹیل کے درمیان علاقے اور غیر قانونی منڈیوں پر قبضے کی جنگ جاری ہے۔
اس تنازع کے نتیجے میں ریاست میں متعدد اجتماعی فائرنگ کے واقعات، سینکڑوں قتل، جبری گمشدگیاں اور خفیہ اجتماعی قبروں کی دریافت ہو چکی ہے۔