کریک ڈاؤن جاری، گھروں سے 26 پالتو شیر برآمد

Jan 26, 2026 | 12:10:PM
کریک ڈاؤن جاری، گھروں سے 26 پالتو شیر برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور پولیس کا محکمہ وائلڈ لائف کے اشتراک سے خطرناک جنگلی جانوروں کو رہائشی علاقوں میں رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے پر رواں ماہ 8 افراد گرفتار،6 مقدمات درج کیے گئے۔

  گرفتار ملزمان کی تحویل سے26 شیر،14ہرن اور مختلف اقسام کے پرندے برآم ہوئے۔ 

 سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید پڑھیں:رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت 16 فروری تک توسیع

 رہائشی علاقوں میں ممنوعہ جنگلی جانوررکھنے والوں کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی آبادی میں خطرناک جنگلی جانور رکھنا انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

 خطرناک جانوروں کو رہائشی آبادی میں رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔