برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنیوالوں کو فوجی بیرکوں میں رکھنے کا فیصلہ

Jan 26, 2026 | 09:58:AM
برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنیوالوں کو فوجی بیرکوں میں رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: برطانیہ، سیاسی پناہ، فوجی بیرک، فیصلہ،
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے تارکینِ وطن کو سابق فوجی بیرکوں میں منتقل کرنے کی حکومتی پالیسی پر باضابطہ طور پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد پناہ گزینوں کی رہائش کے لیے ہوٹلوں پر ہونے والے بھاری اخراجات میں کمی لانا ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے تحت 18 سے 65 سال کی عمر کے سنگل مرد پناہ گزینوں کو سابق فوجی بیرکوں میں رہائش فراہم کی جا رہی ہے، جہاں بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں:60 ہزار سال پرانے زہریلے تیر دریافت

حکومت کے مطابق ہوٹلوں پر انحصار کی وجہ سے قومی خزانے پر غیر معمولی دباؤ بڑھ رہا تھا، جسے کم کرنے کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔

 تاہم لندن سمیت مختلف شہروں میں شہریوں کی جانب سے حکومتی پالیسی کی شدید مخالفت سامنے آئی ہے۔

سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور حکومت سے یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

 مظاہرین نے انگلینڈ کے جھنڈے لہرائے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کے باعث ہوٹل انڈسٹری اور اس سے وابستہ کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جس سے مقامی افراد کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔