60 ہزار سال پرانے زہریلے تیر دریافت

Jan 26, 2026 | 09:08:AM
60 ہزار سال پرانے زہریلے تیر دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنوبی افریقہ میں دنیا کے قدیم ترین زہریلے تیروں کی شناخت ہو گئی ہے، تیر 60 ہزار سال پرانے نکلے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دریافت قدیم زمانے میں شکار کی تکنیکوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

جنوبی افریقہ اور سویڈن کے سائنسدانوں کو پتھر کے زمانے کے تیروں کی نوکوں پر جنوبی افریقی پودے ’’جفبول‘‘ کے زہر کے آثار ملے ہیں جو دنیا میں دریافت ہونے والا تیروں کا قدیم ترین معلوم زہر ہے۔

مزید پڑھیں:راک کلائمبر رسی کے بغیر دنیا کی سابق بلند ترین بلڈنگ تائی پے 101 پر چڑھ گیا

محققین نے کہا کہ یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ 60 ہزار سال قبل جنوبی افریقہ کے باشندوں نے زہریلے مواد اور شکار میں ان کے استعمال کے بارے میں جدید معلومات حاصل کر لی تھیں۔

 یہ تحقیق کوازولو ناٹل میں امہلاتوزانا چٹانی پناہ گاہ سے ملنے والے 60 ہزار سال پرانے تیروں پر کی گئی۔

تحقیقاتی ٹیم نے ’’جفبول‘‘ پودے کے زہر کی کیمیائی باقیات کی شناخت کی ہے۔

 یہ ایک زہریلا پودا ہے جسے اس علاقے کے روایتی شکاری اب بھی استعمال کرتے ہیں۔