کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہوں، ٹی وی میزبان سوہا افضل

Jan 26, 2024 | 19:29:PM
کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہوں، ٹی وی میزبان سوہا افضل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی وی میزبان سوہا افضل نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں  سوہا افضل نے مرد کی متعدد شادیاں کیے جانے کے معاملے پر گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ،جس میں وہ مرد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا حق حاصل کرنے پر بات کرتی دکھائی دیں،میزبان نے ان سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو چار شادیاں کرنی چاہئیے؟ اس پر ٹی وی میزبان نے کہا کہ وہ کیا چاہتی ہیں، وہ الگ بحث ہے، وہ تو یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں ،سوہا افضل نے مزید وضاحت کی کہ انہیں کسی کی بھی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں ،ٹی وی میزبان نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ جب خدا نے مردوں کو زیادہ شادیوں کی اجازت دی تو انسان کون ہوتے ہیں، انہیں روکنے والے، اس لیے وہ مردوں کی چار شادیوں کی حامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خوبرو اداکارہ سجل علی اور وہاج کی رومانوی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا