خوبرو اداکارہ سجل علی اور وہاج کی رومانوی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا 

Jan 26, 2024 | 18:59:PM
خوبرو اداکارہ سجل علی اور وہاج کی رومانوی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ  سجل علی کی طلاق کے بعد پاکستان کے ہی  اداکار وہاج علی کیساتھ رومانوی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف  اداکارہ سجل علی کی اداکار وہاج علی کیساتھ رومانوی تصویر پر سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوا ہے ، صارفین تصاویر پر تبصرے کر  رہے ہیں ، 

سجل علی نے اداکار وہاج کیساتھ اپنی تصویر جاری کر کے مداحوں کو متجسس کردیا، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے وہاج ولی کو ٹیگ کرنے کے ساتھ ساتھ ہیش ٹیگ کمنگ سون یعنی جلد آرہا ہے کا اضافہ کیا۔

سجل کی اس پوسٹ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں اکھٹے ہوئے ہیں، یہ یا تو کوئی فوٹو شوٹ ہوسکتا ہے یا کسی چیز کی تشہیر کیلئے دونوں اسٹارز کو کاسٹ کیا گیا ہو۔صارفین کا اس پوسٹ پر ردعمل میں کہنا ہے کہ آخر کار ہدایت کاروں کو  مصنفین نے ہماری سن ہی لی اور ہمارے دونوں پسندیدہ اسٹارز کو ایک ساتھ کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

سجل علی کی جانب سے تصویر شیئر کرنے پر ایک صارف نے لکھا کہ صرف سجل علی اور وہاج کے فینز ہی  ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کی خوشی جانتے ہیں ۔