صحافی حسنین شاہ قتل کیس میں اہم پیش رفت۔۔ 3مشتبہ افراد گرفتار

Jan 26, 2022 | 14:48:PM
صحافی حسین شاہ قتل کیس پانچ مشتبہ افراد گرفتار
کیپشن: صحافی حسین شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کاقتل ، پولیس نے  3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

 پولیس  کا کہنا تھا کہ  شوٹرز کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،زیرحراست تینوں افراد شوٹرز ہیں، شبہ ہے ملزمان صحافی کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ پولیس  کا مزید کہنا تھا کہ  قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ پر مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام   کا کہنا تھا کہ صحافی کو لین دین کے تنازع پر قتل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صحافی کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ کے قریب پہنچ چکے ہیں ،

 یہ بھی پڑھیں: کورونا کا تعلیمی اداروں پر حملہ۔۔کتنے طلبا کا شکار کرلیا۔۔؟
واضح رہے  کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے  قتل کردیا تھا ۔ ملزم شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ پر گولیاں مار کر فرار  ہوگئے، گولیاں مارنے والے 2 ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے،  عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کا نمبر LER 303 ہے۔

  عینی شاہدین کی جانب سے پولیس کو شوٹرز کی موٹر سائیکلوں کے نمبرز فراہم کئے گئے، جس پر پولیس نے فراہم کردہ نمبر کی چار موٹرسائیکلوں اور ان کے مالکان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہیگا؟ اہم خبر سامنے آ گئی

دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز سے شوٹرز کو ٹریک ڈاؤن کرنا شروع کیا ۔  شوٹرز حسنین شاہ کو قتل کرنے کے بعد برانڈرتھ روڈ تک گئے ، کیمروں کی مدد سے انہیں ٹریک کیا گیا ۔

علاوہ ازیں پولیس نے حسنین شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی حاصل کر لی ہے ۔واقعہ کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو دے دی گئی ہے۔  جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے  قتل کا مقدمہ مقتول صحافی حسنین شاہ کی بیوہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں

 یہ بھی پڑھیں: لفٹ دینے کے بعد خاتون سے زیادتی۔۔عدالت نے مجرم کو بڑی سزا سنا دی

واقعے کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف جے یو)  لاہورپریس کلب  اور دیگر صحافتی تنظیموں  کی جانب سے بھی مذمت کی گئی تھی  ۔ پی ایف یو جے کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ صوبائی حکومت شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔