24گھنٹوں میں دوسرا حادثہ، ایف 16 لڑاکا  طیارہ گر کر  تباہ

Feb 26, 2026 | 08:13:AM
24گھنٹوں میں دوسرا حادثہ، ایف 16 لڑاکا  طیارہ گر کر  تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا میں  جنوبی کورین  فضائیہ کا ایک  ایف 16 سی لڑاکا  طیارہ گر کر  تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ  یونگجو شہر کے قریب  پہاڑی سلسلے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا۔

اطلاعات کے مطابق طیارے کا پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

فوری طور پر  پائلٹ کےزخمی ہونے  یا کسی عام شہری کے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

حادثے کے مقام  پر آگ لگنے سے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم حکام  کے مطابق آگ کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے اور اسے جلد بجھادیا جائےگا۔

جنوبی کورین فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننےکے لیے نائب چیف آف اسٹاف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  7 افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

خیال رہےکہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ امریکی ساختہ ایف 16 طیارے کا دوسرا حادثہ ہے، اس سے قبل  ترک ائیر فورس کا ایک ایف 16 مغربی ترکیہ میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا،حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ائیر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے نام سے کی گئی ہے۔