شکار پور میں کچے کے ڈاکوؤں نے دن دہاڑے 4 افراد کو اغوا کرلیا

Feb 26, 2025 | 21:13:PM
شکار پور میں کچے کے ڈاکوؤں نے دن دہاڑے 4 افراد کو اغوا کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شکارپور میں ڈاکوؤں نے 4 افراد کو اغوا کرلیا، خیرپور میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے، ڈجکوٹ میں چٹورے ڈاکو پیزا لوٹ کرفرار ہوگئے۔

شکار پور میں کچے کے ڈاکوئوں نے دن دہاڑے چار افراد کو اغوا کرلیا، مسلح ملزمان چاروں افراد کو اسلحہ کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے۔خیرپور میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں ڈاکو پیزا کھانے کے شوقین نکلے، پولیس کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقے میں پیزا بوائے کو لوٹ کر اس سے پیزے بھی لے اڑے۔

پنجاب پولیس کے مطابق ساہیوال میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نوجوان طلحہ کی لاش مل گئی، حافظ آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: