کاغذات نامزدگی کی مدد میں 65کروڑ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع

Dec 26, 2023 | 00:38:AM
کاغذات نامزدگی کی مدد میں 65کروڑ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مدد میں 65کروڑ 57 لاکھ 20 ہزارسے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں کیلئے کاغذات نامزدگیوں کی مدمیں 40کروڑ60لاکھ 80ہزار روپے موصول ہوئے، قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی مد میں 24کروڑ 96لاکھ روپے60ہزارموصول ہوئے۔
قومی اسمبلی کےلئے30ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کیلئے20ہزار فیس مقرر ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے،نیشنل اسمبلی کی جنرل، خواتین ،اورغیر مسلم نشستوں کیلئے کل 8322امید واوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلی کی جنرل ،خواتین اور غیر مسلم نشستوں کیلئے کل 20304 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی امیدوار کی حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو سامنے آگئی