لیگی امیدوار کی حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو سامنے آگئی

Dec 26, 2023 | 00:27:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابرار احمد)مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار سید باسط سلطان بخاری کی حامیوں سے قرآن پاک پر حلف لینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات میں شکست کا ڈر یا عدم اعتماد پر تحصیل جتوئی کے سیاستدان اپنے حامیوں سے قران پاک پر حلف لینے لگے، سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی و ایم این اے سید باسط سلطان بخاری کی حلقہ این اے 177 سے الیکشن لڑنے سے قبل اپنی حامیوں سے قران پاک پر حلف لینے اور اپنے فیصلوں کی تائید کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
سابق ایم این اے و چیئرمین کشمیر کمیٹی سید باسط سلطان بخاری مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر این اے 177 پی پی 273 اور پی پی 272 سے امیدوار ہیں۔
باسط بخاری 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں کامیاب ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کیلئے بڑا دھچکا، صدر مملکت عارف علوی نے اہم منظوری دیدی