دھند کا راج، موٹروے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

Dec 26, 2023 | 00:28:AM
دھند کا راج، موٹروے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج رات بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ نتہائی کم ہوگئی جس کے بعد موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ایم فور پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم انٹر چینج تک بند کردی گئی۔

اسی طرح شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 5 ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج سے بند کردی گئی جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک، موٹروے ایم  2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک اور ملتان موٹروے کو لاہور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

اسی طرح موٹروے ایم فور کو دھند کے باعث فیصل آباد سے ملتان تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھند کے دوران موٹرویز مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی جاتی ہیں لہذا شہری غیرضروری سفر سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ روڈ یوزرز گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔