محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

Dec 25, 2023 | 18:43:PM
محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،تاہم خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔لیکن صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ،اوکاڑہ ،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،فیصل آباد، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو¿، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری نے بانی تحریک انصاف کو سیاسی مشورہ دیدیا