کراچی کے ساتوں اضلاع  کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی  کاانکشاف

Aug 26, 2025 | 21:13:PM
کراچی کے ساتوں اضلاع  کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی  کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند )کراچی شہر کے ساتوں اضلاع  کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق شہر کے سات اضلاع کے مختلف مقامات سے 78 ماحولیاتی نمونے لیے گئِے تھے،ضلع شرقی سے24 ، ضلع کیماڑی سے 15، ضلع جنوبی سے 14 ماحولیاتی نمونے لیے گئے تھے۔

ذرائع وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع کورنگی سے 7،ملیر سے 7 ، وسطی سے 6 اور غربی سے 5 نمونے لیے گئے تھے،جانچ کے بعد تمام ماحولیاتی نمونے پولیو سے متاثرہ پائے گئے،یکم ستمبر سےقومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق  شہر میں اب تک پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا،والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سواروں کو لوٹا اور مرغا بھی بنایا